امریکا کا ڈومورکا مطالبہ درست نہیں،ہم نے بہت ڈومورکیا اب کہنے والے کریں،آرمی چیف

سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤنہیں،ہم دشمن کیخلاف متحد ہیں،افغانستان سے کوئی اختلاف نہیں افغان حکومت سے کہا کہ وہ دراندازی روکے،ایل اوسی پرحالات خراب کرنے کا ذمہ دار بھارت ہے،جنرل قمرجاوید باجوہ کی ایوان کی دفاعی کمیٹیوں کے وفدسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 ستمبر 2017 19:12

امریکا کا ڈومورکا مطالبہ درست نہیں،ہم نے بہت ڈومورکیا اب کہنے والے ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18ستمبر2017ء ) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امریکا کا ڈومورکا مطالبہ درست نہیں،ہم نے بہت ڈومورکیا اب کہنے والے کریں،سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں، ہمیں دشمن کیخلاف ملکرکام کرنا ہے،افغانستان سے کوئی اختلاف نہیں،ہم نے افغان حکومت سے کہا کہ وہ دراندازی روکے،ایل اوسی پرحالات خراب کرنے کاذمہ داربھارت ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کے وفدنے لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم کی قیادت میں جی ایچ کیوروالپنڈی کادورہ کیا،وفدنے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ سے ملاقات بھی کی۔جس میں سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرڈی جی ملٹری آپریشنزکی پاک بھارت اور پاک افغان تعلقات پروفد کوبریفنگ دی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤنہیں،ہمیں دشمن کیخلاف ملکرکام کرناہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ پالیسی کیخلاف پارلیمنٹ کی قراردادیں خوش آئندہیں۔امریکا کا ڈومورکا مطالبہ درست نہیں،ہم سے زیادہ کس نے ڈومورکیا اب کہنے والے ڈومورکریں۔آرمی چیف نے کہاکہ ہمیں افغانستان سے کوئی اختلاف نہیں،ہم افغان حکومت سے کہاکہ وہ دراندازی روکے۔ہم نے ملک سے دہشتگردی کاخاتمہ کیا،افغانستان بھی کرے؟انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن پرحالات خراب کرنے کاذمہ داربھارت ہے۔