بلاول بھٹو زرداری کے نام کی تبدیلی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

بھٹو خاندان کا نام صرف سیاسی مفاد حاصل کرنے کیلیے استعمال کیاجا رہاہے، بلاول ،بختاور،آصفہ کے نام تبدیل کروائے جائیں: درخواست گزار

muhammad ali محمد علی پیر 18 ستمبر 2017 19:48

بلاول بھٹو زرداری کے نام کی تبدیلی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18ستمبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کے بچوں کے نام تبدیل کروانے کیلئے درخواست کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے نام کی تبدیلی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ بھٹو خاندان کا نام صرف سیاسی مفاد حاصل کرنے کیلیے استعمال کیاجا رہاہے۔

(جاری ہے)

بلاول ،بختاور،آصفہ کا تعلق زرداری قبیلے سے ہے۔ تینوں بہن بھائی بھٹو خاندان کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ آصف زرداری کے بچوں کا برادری کا نام تبدیل کرنا قوم سے مذاق ہے۔ درخواست میں وزارت داخلہ، چیرمین نادرا، آصفہ، بختاور ،بلاول بھٹو زرداری کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے درخواست کی ہے کہ تینوں بہن بھائیوں کے نام تبدیل کروائے جائیں۔