شہبازشریف کوفون کرکے بیگم کلثوم نوازکی جیت پرمبارکباد دی ہے،آرمی چیف
سابق وزیراعظم سےبھی اچھےتعلقات تھے،موجودہ سے بھی ہیں،لوگ جو بھی اندازے لگاتے ہیں لگاتے رہیں،ہمارا پاناما کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے،چار سال تک وزیرخارجہ نہ ہونے سے نقصان ہوا،بینظیر بھٹو قتل کیس میں عدالت نےجیٹ بلیک دہشتگردوں کوچھوڑدیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے وفد سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 18 ستمبر 2017 20:10
(جاری ہے)
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤنہیں،ہمیں دشمن کیخلاف ملکرکام کرناہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ پالیسی کیخلاف پارلیمنٹ کی قراردادیں خوش آئندہیں۔امریکاکاڈومورکامطالبہ درست نہیں،ہم سے زیادہ کس نے ڈومورکیااب کہنے والے ڈومورکریں۔آرمی چیف نے کہاکہ ہمیں افغانستان سے کوئی اختلاف نہیں،ہم افغان حکومت سے کہاکہ وہ دراندازی روکے۔ہم نے ملک سے دہشتگردی کاخاتمہ کیا،افغانستان بھی کرے؟انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن پرحالات خراب کرنے کاذمہ داربھارت ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا کہ شہبازشریف کو بیگم کلثوم نوازکی جیت کی مبارکباد دی ہے۔ مبارکباد دینے کیلئے میں نے شہبازشریف کو فون بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم سےبھی اچھےتعلقات تھے، موجودہ سے بھی اچھے ہیں۔ لوگ جو بھی اندازے لگاتے ہیں،لگاتے رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا پاناما کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاناما کا معاملہ عدالتیں ہی چلا رہی ہیں۔ آرمی چیف نے کہاکہ وزیرخارجہ کی پوزیشن اہم ہوتی ہے،معاملات انتہائی پیچیدہ ہوتے ہیں۔ چار سال تک وزیرخارجہ نہ ہونے سے نقصان ہوا۔ وزارت خارجہ کی سربراہی میں خلا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں اسلیےبناناپڑیں کہ بڑےبڑےدہشتگرد چھوٹ جاتےہیں۔بینظیر بھٹو قتل کیس میں عدالت نےجیٹ بلیک دہشتگردوں کوچھوڑدیا۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.