ون ویلنگ اورسیلفی لینے کا شوق نوجوان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے لے گیا

پیر 18 ستمبر 2017 22:34

ون ویلنگ اورسیلفی لینے  کا شوق نوجوان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے لے گیا
برطانیہ:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-18 ستمبر-2017ء) برطانیہ میں 27سالہ لڑکے کو ہیوی بائیک پر ون ویلینگ اور اوور پیڈنگ سمیت مختلف کرتب کرنے پر 8ماہ جیل کی قید سنادی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 27سالہ پاویل ایم 6موٹر وے پر مختلف کرتب اور ون ویلنگ سمیت سیلفیاں لے رہاتھا جس کی ویڈیو اس کے پیچھے جانےوالی گاڑی نے بنائی بعدازاں گاڑی کے مالک نے وہ ویڈیو پولیس کو دیدی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ شخص کو گرفتار کرلیا ۔ تفتیش کے دوران 27سالہ پاویل نے جج کے سامنے بھی اپنا جرم قبول کیا اور کہا کہ اسکو ایسے کرتب کرنے کا شوق ہے تاہم وہ صرف اپنا شوق پورا کرنے لیے ایسے خطرناک کرتب کرتا ہے جس پر عدالت نے اسکو 8ماہ جیل کی قید سنادی ہے۔

متعلقہ عنوان :