Live Updates

ن لیگ کے ووٹ کم ہونے کی وجہ لوگوں نے عدالت کا ساتھ دیا ،عمران خان

منگل 19 ستمبر 2017 11:24

ن لیگ کے ووٹ کم ہونے کی وجہ لوگوں نے عدالت کا ساتھ دیا ،عمران خان
 لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19ستمبر2017ء) :پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ والوں کو جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیا انہوں نے عدالت کا ساتھ دیا ہے اس وجہ سے ان کا ووٹ کم ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والوں کا پانامہ کیس کی وجہ سے بھی عوام نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا ،مریم نواز کی بھی ساری کمپین یہی تھی کہ ن لیگ کو ووٹ دے کر بتاؤ کے عدلیہ کا فیصلہ غلط تھا ۔میں مانتا ہوں کہ عوام نے ہمیں ووٹ نہیں دیا لیکن تمام وزیر اور فنڈز این اے 120میں استعمال کئے گئے لیکن اس کے باوجود بھی اس ن لیگ والوں کی ساری کمپین نا کام ہو گئی ۔ مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں 

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات