ْاوکاڑہ ،معمولی تنازعہ پر بھائی نے اپنی بہن کو قتل کر دیا ،بھانجا شدید زخمی ،ملزمان فرار

منگل 19 ستمبر 2017 19:51

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) اوکاڑہ کے نواحی علاقہ لالو جسرائے میںمعمولی تنازعہ پر بھائی نے اپنی بہن کو قتل کر دیا بھانجا شدید زخمی ملزمان فرار پولیس ے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ دیپالپور کے محلہ لالو جسرائے کے رہائشی اللہ رکھا قریشی ولد گیٹن کا اپنی بہن اکبری بی بی سے معمولی تنازعہ ہو گیا جس پر طعش میں آکر اپنے بیٹوں رضوان، علی، بلال اور اپنی بیوی سے ملکر اپنی ہمشیرہ اکبری بی بی اور بھانجے مٹھو کو ڈنڈوں کیساتھ تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ سر میں ڈنڈے لگنے سے اکبری بی بی شدید زخمی ہو گئی جس کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ ریفر کر دیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :