پا ک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے اور پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کے دورے کے موقع پر گفتگو
آرمی چیف نے پانچویں آرمی چیف ینگ سولجرز انٹرسینٹرل پیسز چیمپئن شپ کا معائنہ ،فاتح کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ،جسمانی فٹنس کے اعلیٰ معیار اورپیشہ ورانہ مہارت پر چیمئن شپ میں حصہ لینے والے شرکاء اور ٹرینرز کی تعریف کی،آئی ایس پی آر
منگل 19 ستمبر 2017 21:09
(جاری ہے)
سپاہی ثنات اللہ چیمپئن شپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جنہوں نے 2798نمبر حاصل کئے جبکہ سپاہی محمد عدیل نے مجموعی طور پر2785نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
انفرادی میچز میں سپاہی محمد رضوان عباس نے 3.2کلومیٹر کا فاصلہ 10.7منٹ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سپاہی محمد یعقوب نے پل اپس میچ میں 102پل اپس لگا کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سپاہی ماجد علی نے سٹ اپ میچ میں 1133 سٹ اپ لگا کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سپاہی محمد عدیل نے 1457پش اپس لگا کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور ریکروٹ محمد اسیس اقبال نے 49.22سیکنڈز میں کومبیٹ ایفی شینسی ٹیسٹ مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور 50.07سیکنڈز کا سابقہ انٹرنیشنل چینی ریکارڈ توڑ دیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جسمانی فٹنس کے اعلیٰ معیار اورپیشہ ورانہ مہارت پر چیمئن شپ میں حصہ لینے والے شرکاء اور ٹرینرز کی تعریف کی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے اور پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے ۔ اس سے قبل ایبٹ آباد پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایولیشن لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان اور کمانڈر10کور لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا نے استقبال کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.