وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر زرعی آلات کی فراہمی کے پروگرام کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی لیزر لینڈ لیولرز کی تقسیم
ضلع میں بذریعہ قراندازی 98کاشتکاروں کو لیزر یونٹ دیئے گئے ‘پنجاب حکومت رعایتی نرخوں پر سپیشل سبسڈی کے ذریعے جدید آلات دے رہی ہے ‘چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات اور دیگر کا تقریب سے خطاب
منگل 19 ستمبر 2017 21:32
(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں پانی کو بہت اہمیت حاصل ہے ۔
پانی کی بڑھتی ہوئی کمی اور اسکے بے دریغ استعمال اور فی ایکٹر پیدوار بڑھانے کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے بہتر نظام آبپاشی کی کاشتکاروں میں ترویج و ترقی کیلئے ایک جامع پروگرام کا آغاز کر رکھا ہے ۔اس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت کاشتکاروں کو کھالہ جات کی اصلاح ، لیزر لینڈ لیولنگ یونٹ کی فراہمی اور ڈرپ اورسپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب کیلئے مالی مدد فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کسان بھائیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے مناسب اقدامات کر رہی ہے اسی سلسلے میں زمین سے زیادہ پیدوار حاصل کرنے کیلئے پنجاب حکومت 2لاکھ 25ہزار روپے سے فی یونٹ سبسڈی کے ذریعے جدید آلات دے رہی ہے ۔ان آلات کے استعمال سے کاشتکار کم محنت سے زیادہ پیدوار حاصل کر سکتے ہیں ۔ حکومت کی اس کاوش سے پنجاب بھر میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے جس میں ہر کاشتکارکو اس کا حق بآسانی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ناہموار زمین کو عام سکریپر کے ذریعے ہموار کرنا نہایت محنت طلب ، دشوار اور بہت مہنگا عمل ہے خصوصا اگر زمین ڈھلوان یا گڑھے کی شکل کی ہو تو پھر محنت ، پیسہ اور وقت کے ضیاع کے باوجود بھی مطلوبہ معیار کے مطابق ہمواری ممکن نہیں ہوتی ۔ لیزر لیولنگ ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے نہ صرف یہ سب کچھ ممکن ہے بلکہ انتہائی آسان اور کم خرچ بھی ہے ۔اس موقع پر کاشتکاروں نے پنجاب حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کو سراہا اور شفاف قرعہ اندازی کے انعقاد پر محکمہ واٹر مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران کا شکریہ ادا کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.