اسلام آباد میں فائر سیفٹی کے انتظامات نہ کرنے والے عمارتوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائیگی، عوامی مرکز میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ، واقعے کے پیچھے کوئی سازش کار فرما نہیں ،
مردم شماری کے دوران ملک کے ہر شہری کا شمار کیا گیا‘ 1998ء کے بعد سے ابھی تک کراچی کی شہری حدود کا تعین نہیں ہوا وفاقی وز راء احسن اقبال اور کامران مائیکل کا سینیٹ میں ارکان کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں اظہار خیال
منگل 19 ستمبر 2017 21:47
(جاری ہے)
وفاقی ٹیکس محتسب کا دائرہ اختیار تحقیقات نہیں ہوتا بلکہ اس کے پاس لوگ اپنی شکایات کے ازالے کے لئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا سیکرٹریٹ عوامی مرکز میں نہیں وزارت منصوبہ بندی میں ہے۔
تمام ریکارڈ وہیں پر ہے اور محفوظ ہے۔ عوامی مرکز میں صرف تحقیق کا مرکز تھا اس کا ریکارڈ بھی محفوظ ہے۔ وزیراعظم نے کمیٹی قائم کردی ہے۔ 21 ستمبر کو کمیٹی فرانزک رپورٹ پیش کردے گی۔ عوامی مرکز میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔ دس منٹ میں فائر بریگیڈ بھی پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں تیز ہوائوں کی وجہ سے آگ بے قابو ہوئی۔ دو نوجوانوں کی ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے۔دم گھٹنے کے باعث انہوں نے چھلانگ لگانے کی کوشش کی لیکن نیچے موجود عملہ انہیں بچانے میں ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس کا نوٹس پہلے ہی لیا ہوا ہے۔ سی ڈی اے کو ہدایت دی جاچکی ہے‘ تمام بڑی عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرایا جائے۔ ایسا نہ کرانے والے مالکان کو جرمانہ کیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ نسرین جلیل کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں وزیر شماریات کامران مائیکل نے کہا کہ کراچی کی حدود کا 1998ء سے ابھی تک دوبارہ تعین نہیں کیا گیا۔ 19 سال سے کراچی میں سات مواضعات کو شہری علاقوں میں شامل کیا گیا ہے اس کا نوٹیفکیشن محکمہ بلدیات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصور کی دو تحصیلوں کو لاہور کے شہری علاقے میں شامل کیا گیا۔ الیکشن کمشنرز‘ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو بنایا گیا تھا۔ عملہ میں بھی سندھ حکومت کے ملازمین تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس صرف 18 سال سے زائد عمر کے افراد جبکہ نادرا کے پاس شناختی کارڈ اور فارم ب کا ہی ریکارڈ ہے۔ اس لئے ان کے ریکارڈ میں فرق ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے دوران ملک کے ہر شہری کا شمار کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.