کوہاٹ، اسسٹنٹ کمشنر گل بانو کیمختلف بازاروں میں چھاپے

عدم صفائی‘ زائد المیعاد کولڈڈرنکس اور کم پیمانہ رکھنے والے پٹرول پمپس کا چالان کیا

بدھ 20 ستمبر 2017 21:41

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء)خاتون اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانو نے کوہاٹ کے مختلف بازاروں میںاچانک چھاپے مارے اور مختلف دکانوں‘ بیکریوں‘ مٹھائی کے گوداموں‘ ہوٹلوں کے باورچی خانوںاور پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ عدم صفائی‘ زائد المیعاد کولڈڈرنکس اور کم پیمانہ رکھنے والے پٹرول پمپس کا چالان کرکے انہیں بھاری جرمانے کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ محترمہ گل بانو نے شہرکے مختلف بازاروں میں چھاپے مارے اور بیکریوں اور مٹھائیوں کے گوداموں میں صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں صحت عامہ کے اصولوں پر سختی سے کاربند رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر آئندہ یہی صورتحال رہی تو بھاری جرمانوں سمیت انہیں سیل کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر گل بانو نے ہوٹلوں کا بھی معائنہ کیا اور صفائی کی سختی سے تاکید کی۔ انہوں نے کولڈڈرنکس کی دکانوں میں زائد المیعاد مشروبات کو ضبط کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیا ۔علاوہ ازیںشہر کے مختلف پٹرول پمپس کے معائنہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ان کے پیمانے چیک کئے اور کم پیمانہ رکھنے والوں کو موقع پر جرمانے کیے۔