پاکستانی حکومت عالمی سطح پر خود بھی تماشا بن گئی ہے ، ملک کے وقار کو بھی دھبہ لگارہی ہے ، وزیر خزانہ اور حکمران خاندان احتساب عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے ، وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود وزیر خزانہ مستعفی ہونے کو تیار نہیں ، سیاست کرپشن میں گم ہورہی ہے اور جمہوریت مضبوط ہونے کی بجائے کمزور ہورہی ہے ،
حکمران سابق وزیراعظم کی نااہلی کو تمام تر کوششوں کے باوجود اہلیت میں نہیں بدل سکتے، بہتر یہی ہے کہ حکومت عدلیہ اور اداروں کے بارے میں اپنا رویہ درست کرے اور ملک و قوم کی بدنامی کا باعث نہ بنے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب
بدھ 20 ستمبر 2017 23:32
(جاری ہے)
اس موقع پر میاں محمد اسلم اور سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم بھی موجود تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکمران خاندان اور وزیر خزانہ احتساب عدالتوں میں پیش نہ ہوکر جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں ۔ اگر حکمرانوں کا آئین و قانون کے حوالے سے یہ رویہ ہے تو پھر عام آدمی قانون کا احترام کیسے کرے گا ۔
انہوں نے کہاکہ نیب نے اپنی ساکھ بر ی طرح متاثر کی ہے مچھروں کو پکڑنا اور مگر مچھوں کو چھوڑ دینا نیب کے لیے معمولی بات ہے اور یہی مگر مچھ قومی خزانے کو لوٹ کر عیش کر رہے ہیں جبکہ عام آدمی زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ تین عشروں سے زائد عرصہ سے حکومت کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز رہنے والوں کا اگر آئین و قانون کے بارے میں یہ رویہ ہوگا تو ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی عملداری کا خواب کس طرح شرمندہ تعبیر ہوسکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ متکبرانہ رویے نے حکمرانوں کو پہلے کوئی فائدہ دیا نہ اب دے گا ۔ جمہوریت محض بیلٹ بکس کا نام نہیں بلکہ جمہوری رویوں کے فروغ اور آئین و قانون کو اپنی ذات سے بالاتر سمجھنے کا نام ہے ۔ عدالتوں میں پیش نہ ہونا قانون کا مذاق ہے اور یہ مذاق وہ لوگ اڑا رہے ہیں جو ملک میں آئین و قانون کی حفاظت کے دعویدار ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.