چیئر مین سینٹ رضا ربانی کی پاکستان مخالف پوسٹرز،سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کی تجویز
جنیوا میں بی ایل اے کی مہم کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، ہم نے سوئس حکومت کو خط لکھا ہے ،ْوزیر قانون زاہد حامد سوئس حکومت کا ایک دہشت گرد تنظیم کو مہم چلانے کی اجازت دینا پاکستان کی سرحدی خودمختاری پر حملہ ہے ،ْسینٹ میں پالیسی بیان معاملے پر حکومت پاکستان کیا کر رہی ہے ،ْسوئٹزرلینڈ اپنے ملک سے بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہا ہے ،ْرضا ربانی
بدھ 20 ستمبر 2017 23:34
(جاری ہے)
زاہد حامد کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ معاملہ سوئس حکام کے ساتھ اٹھایا تھا، سوئس حکومت سے کہا تھا کہ یہ نفرت آمیز رویہ ناقابل قبول ہے، اس پر ایکشن لیا جائے۔سوئس حکام نے جواب دیا کہ سوئس آئین کے تحت اظہار رائے کی اجازت ہے ماسوائے وہ سوئس لاء کے خلاف نہ ہو اور سوئس حکومت ان پوسٹرز کو ہٹانے کی درخواست نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ اس سال بھی ’فری بلوچستان‘ کے پوسٹرز لگائے گئے، ان پوسٹرز کو بلوچستان ہاؤس نے اسپانسر کیا جس کا تعلق کالعدم بی ایل اے کے ساتھ ہے جبکہ یہ مہم پاکستان کی سرحدی خودمختاری، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جنیوا میں کالعدم بی ایل اے کی مہم کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، ہم نے سوئس حکومت کو خط لکھا ہے کہ بی ایل اے ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر درج ہے اور اسے نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ اور دیگر ممالک بھی دہشت گرد تنظیم تسلیم کیا جاتا ہے جبکہ سوئس سرزمین دہشت گردوں کی جانب سے استعمال ہونا ناقابل قبول ہے۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ہم نے اس معاملے پر پاکستان میں تعینات سوئس سفیر کو طلب کیا اور ان سے کہا کہ یہ اظہار رائے کا معاملہ نہیں بلکہ پاکستان کی سرحدی خودمختاری کے خلاف ہے، جبکہ سوئس حکومت کا ایک دہشت گرد تنظیم کو مہم چلانے کی اجازت دینا پاکستان کی سرحدی خودمختاری پر حملہ ہے۔چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر حکومت پاکستان کیا کر رہی ہے ،ْسوئٹزرلینڈ اپنے ملک سے بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہا ہے جبکہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گوری چمڑی والے ہیں تو ایشیا میں دہشت گردی پھیلائیں گی دفتر خارجہ اس معاملے پر سخت اقدامات اٹھائے اور سوئس سفیر کو ملک چھوڑنے کا کہے کیونکہ یہ بات ناقابل قبول ہے۔ایوان نے ڈیسک بجا کر چیئرمین سینیٹ کی بات کی حمایت کی۔وزیر قانون نے کہا کہ چیئرمین کی تجاویز وزارت خارجہ تک پہنچا دیں گے۔مزید قومی خبریں
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.