نیشنل ایکشن پلان پر تنقید فیشن بن چکا ،وزیر مملکت برائے داخلہ
موجودہ حکومت نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سب سے زیادہ کام کیا مگر پھر بھی تنقید ہم پر کی جاتی ہے،وزارت داخلہ نکتہ بہ نکتہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے جواب دینے کیلئے تیار ، مگر صوبوں کو بھی جوابدہ ہونا ہوگا،اس پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے اپنے متعلقہ صوبوں میں کام کیا جائے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر جواب
جمعرات 21 ستمبر 2017 17:38
(جاری ہے)
فاٹا کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تنقید فیشن بن چکا ہے۔ نیشنل ایکش پلان کی20نکات میں اکثریت کا تعلق صوبوں سے ہے۔ وزارت داخلہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ صوبوں کو بھی جوابدہ ہونا چاہیے۔ ہماری حکومت نے برسر اقتدار آکر نیشنل ایکشن پلان کی بات کی اور اسے عملی شکل دی۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل سے ہی دہشت گردی پر قابو پایا جاسکا ہے۔ وزارت داخلہ نکتہ بہ نکتہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ اس پر کافی کام ہو چکا ہے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف بیس سال سے لڑ رہے ہیں مگر اس حکومت نے سب سے زیادہ اس پر کام کیا مگر پھر بھی تنقید ہم پر کی جاتی ہے، ہم نیشنل ایکشن پلان پر نقاط وار بریفنگ دینے کو تیار ہیں، سب سے زیادہ قانون سازی ہم نے کی ہے، جس کا کریڈٹ تمام جماعتوں کو جاتا ہے، ہمیں صوبائی حکومتوں کی کارکردگی بھی جانچنی ہو گی کہ انہوں نے نیشنل ایکشن پلان پر کیا کام کیا اور کتنی قانون سازی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.