ٹریکٹر ٹرالیوں میں ٹکر، شخص جاں بحق ہو گیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 11:15

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) سرائے مغل ہلہ روڈ پرٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کیمطابق بشیراحمداپنی ٹریکٹر ٹرالی پر ہلہ کی جانب جارہاتھاکہ مخالف سمت سے آنیوالی ایک اورٹریکٹرٹرالی بے قابوہو کر اسکی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بشیراحمدجٹ شدیدزخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیوہسپتال پتوکی پہنچایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کرکے متوفی کی نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :