موٹاپا ماہیماچوہدری کی فلمی دنیا سے دوری کا سبب بنا

اداکارہ نے شادی کے بعد فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی ، وہ مکمل طور پر فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:10

موٹاپا ماہیماچوہدری کی فلمی دنیا سے دوری کا سبب بنا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) ماضی کی خوبرو اداکارہ ماہیماچوہدری1997ء میں ہرنوجوان کے خوابوں کی شہزادی ہوتی تھی،جب شاہ رخ خان سے فلم پردیس میں جلوہ گر ہوئیں تو بھی لوگوں نے ان کی سادگی اور گنگا کے کردار کو کو کافی سراہا تھا ،اب ان کی کچھ ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ آپ کیلئے پہچاننا مشکل ممکن نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انڈیا ٹائمز کے مطابق فلموں ’’دھڑکن‘‘،’’کھلاڑی420 ‘‘ اور ’’دل کیا کرے‘، داغ،دی فائر، پیار کوئی کھیل نہیں، اوم جئے جگدیش اور کچھ دیگر فلموں میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری کی ایسی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ موٹاپا ہی ان کے فلمی دنیا سے دور ہونے کی اصل وجہ ہے۔

ماہیما چوہدری نے 2006 ء میں معروف بزنس مین بوبی مکھرجی سے شادی کے بعد فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی ، وہ مکمل طور پر فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں جبکہ اس کی فلمی دنیا سے کنارہ کشی کی اصل وجہ شاید ان کا موٹاپا بنا۔

متعلقہ عنوان :