نادراکی ہٹ دھرمی سے بیشمارافراد حج جیسی عظیم نعمت سے محروم رہ گئے، حاجی زاہد اعوان

پاک مسلم الائنس مظلوم اور استحصال شدہ برادریوں کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑے گا ، گلستان جوہر میں بات چیت

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) حکومت نادراافسران اور عملے کا قبلہ درست کرے، محکمے کی جانب سے کراچی میں بسنے والے بنگالی، بہاری، پٹھان، پنجابی، کشمیری اورسرائیکی برادریوں کو تنگ کیاجارہاہے، نادراکی جانب سے پلاننگ کے تحت شناختی کارڈپالیسی ختم کی جارہی ہے،پاک مسلم الائنس مظلوم اور استحصال شدہ برادریوں کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑے گا۔

یہ باتیں پاک مسلم الائنس (رجسٹرڈ)سندھ کے صدر حاجی زاہد اعوان نے گلستان جوہر میں میڈیانمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔انہوںنے انسانی حقوق کی ترجمانی کرتے ہوئے کہاکہ نادراکی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال بھی کثیرتعدادمیں لوگ عمرہ اور حج جیسی عظیم نعمت سے محروم رہ گئے۔انہوںنے کہاکہ پاسپورٹ ،شناختی کارڈاورب فارم بنانے کا کام فوری طورپر شروع کیاجائے،تاکہ ان کے بچے اسکولکالج اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرسکیں،دوسری جانب اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو نوکریوں میں نظراندازکیاجارہاہے،جس کی وجہ سے بیشترنوجوان بیروزگاری کے باعث پریشان ہیں،یہاں تک بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشیوں جیسے واقعات بھی ہورہے ہیں، خدارا!حکمران پاکستان میں بسنے والی تمام برادریوں کو یکساں حقوق فراہم کریںاور عوام کے ڈؤحقوق ان کی دہلیزپر فراہم کرنے کا وعدہ پوراکریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بنگالی، بہاری، پٹھان، پنجابی، کشمیری اورسرائیکی برادریوں کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں کیاجاسکتا،قیام پاکستان میں ہرقوم اور برادری کے افرادنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیاتھالیکن افسوس آج پاکستان میں مخصوص طبقہ کی اجارہ داری ہے جبکہ محب وطن پاکستانی اپنے حقوق کے حصول کے لئے مارے مارے پھررہے ہیں۔انہوں نے حکومت وقت ،افواج پاکستان اور ڈی جی رینجرزسے پرزوراپیل کہ وہ مظلوم قوموں کا ساتھ دیں تاکہ ان کا احساس محرومی ختم ہوسکے۔حاجی زاہد اعوان نے کہاکہ پاک مسلم الائنس کے جانباز شاہین ان برادریوں کے حقوق کے حصول کے لئے سرگرم عمل ہیںاور اپنے وسائل کو مظلوموں کی دادرسی کے لئے بروئے کارلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :