سینٹ نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ انتخابی اصلاحات کا بل اعتزاز احسن کی ترمیم کو مسترد کرکے منظور کرلیا
سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پارٹی سربراہ بننے کے لیے راہ ہموار ہوگئی حکومت پارٹی ایکٹ آرڈر تبدیل کررہی ہے جو غلط ہے ،ْاعتزاز احسن نتخابی اصلاحات بل کے مطابق کسی شہری کو سیاسی جماعت سے وابستگی کا اختیار ہوگا سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد میں تعمیراتی ضابطہ اور سوک ریگولیشنز پر عمل درآمد نہ کرنے کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق تحریک منظور
جمعہ 22 ستمبر 2017 20:16
(جاری ہے)
شق 203 میں ترمیم کیلئے جب پہلے ووٹنگ کرائی گئی تو کچھ حکومتی نمائندے ایوان میں موجود نہیں تھے جس پر دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی ،ْ بل کی حمایت میں 37 اور مخالفت میں 38 ووٹ آئے جس سے اعتزاز احسن کی شق 203 میں ترمیم صرف ایک ووٹ سے مسترد ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کلاز 203 پر رائے شماری کے وقت سینیٹر عتیق شیخ ایوان میں موجود تھے۔خیال رہے کہ سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 26 اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 27 ہے۔شق 203 میں ترمیم سے قبل وفاقی وزیر سعد رفیق ایوان میں سرگرم نظر آئے اور حکومتی ارکان کی گنتی پورے کروانے لگے جس پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر ایوان کو پریشان کررہے ہیں۔انتخابی اصلاحات بل کے مطابق کسی شہری کو سیاسی جماعت سے وابستگی کا اختیار ہوگا، شہری جوسرکاری ملازمت میں نہ ہو، اسے اختیارہوگا کہ کوئی سیاسی جماعت بنائے۔ جبکہ بل کے تحت آرٹیکل 62،63 کے تحت نااہل شخص پارٹی سربراہ بن سکتا ہے اور ان آرٹیکلز کا اطلاق پارٹی سربراہ پر نہیں ہوگا۔انتخابی اصلاحات بل میں قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کی ترمیم بھی منظور کرلی گئی جس کے مطابق الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر الیکشن اخراجات کی جانچ پڑتال کرسکے گا، مقررہ وقت میں پڑتال نہ کی گئی تو جمع کرائے گئے اخراجات درست تسلیم کیے جائیں گے جبکہ اثاثوں اور ذمے داریوں کی تفصیلات غلط ثابت ہوئیں تو 120 دن کے اندرکارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ انتخابی اصلاحات کے بل کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سیینٹ میں پیش کیا گیا تھا اور اب بل کو واپس قومی اسمبلی بھیجا جائے گا۔سینٹ میں سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد میں تعمیراتی ضابطہ اور سوک ریگولیشنز پر عمل درآمد نہ کرنے کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق تحریک منظور کرلی گئی۔ قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد میں تعمیراتی ضابطہ اور سوک ریگولیشنز پر عمل درآمد نہ کرنے کے حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کے لئے تحریک پیش کی۔ تحریک میں کہا گیا کہ سینیٹرز سید مظفر حسین شاہ، کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی، تاج حیدر، محمد محسن خان لغاری، محمد جاوید عباسی، عائشہ رضا فاروق، باز محمد خان اور نعمان وزیر خٹک پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے جو سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد میں تعمیراتی ضابطہ اور سوک ریگولیشنز پر عمل درآمد نہ کرنے بالخصوص سیکٹر ایچ 13 میں غیر قانونی تعمیرات اور سیکٹر ای الیون اور اس کے ارد گرد اونچی عمارتوں کی تعمیر شامل ہے، نجی حاصل شدہ زمینوں پر تعمیرات کے انضباط کی پالیسی کا جائزہ لے اور اپنی سفارشات تیار کرے۔ ایوان بالا نے اتفاق رائے سے تحریک کی منظوری دے دی۔بعدازاں سینٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.