شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء ، عوامی تحریک کے کارکنان کا سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا، رپورٹ دینے کا مطالبہ
ہوم سیکرٹری نے عدالتی حکم نہ مان کر خود کو پارٹی بنا لیا، توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے،شہباز شریف سانحہ میں ملوث نہیں تو پھر کون ہے، وہ بھاگ کیوں رہے ہیں‘خرم نواز گنڈاپور و دیگر
جمعہ 22 ستمبر 2017 20:18
(جاری ہے)
عوامی تحریک کے کارکنان خواتین اور بچے سارا دن سول سیکرٹریٹ کے باہر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ دئیے جانے کا مطالبہ کرتے رہے۔
نماز جمعہ بھی کارکنوں نے سول سیکرٹریٹ کے باہر سڑک پرادا کی۔ عوامی تحریک کے رہنمائوں نے وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے اس سے پہلے ہمارے ملزم شریف برادران تھے مگر عدالتی حکم کے باوجود ہوم سیکرٹری نے رپورٹ نہ دے کر خود کو پارٹی بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ المیہ ہے کہ شریف برادران کے لاقانونیت پر مبنی رویے کے اثرات ریاستی اداروں میں بھی سرایت کرتے چلے جارہے ہیں، پڑھے لکھے بیوروکریٹس کو ٹھنڈے دل و دماغ سے اس پر غور کرنا چاہیے اور ریاستی قانون کو بلڈوز نہیں کرنا چاہیے، یہ عدالت کا حکم جسے نہ مان کر ایک بری روش اختیار کی گئی۔ سانحہ ماڈل ٹائون سیاسی نہیں انسانی حقوق کا معاملہ ہے جتنی ذمہ داری عدالت کی تھی اس نے پوری کی اب یہ ذمہ داری پنجاب حکومت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چیف سیکرٹری کو بھی تحریراً آگاہ کیا کہ ہوم سیکرٹری عدالتی حکم پر عمل کرنے سے انکاری ہیں ۔عوامی تحریک کے کارکن گوشہباز گو کے نعرے لگاتے رہے ،شدید حبس اور گرمی کے باوجود خواتین اور بچے سارا دن سڑک پر بیٹھے رہے اور اس امر کا عہد کیا کہ ہم رپورٹ لے کر ہی اٹھیں گے تاہم بعدازاں عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہوم سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت دائر کی جائیگی اور آئندہ کی حکمت عملی اور قانونی جدوجہد کا اعلان پیرکو کیا جائے گا۔دھرنے میں تنزیلہ امجد شہید کی والدہ اور ان کے بچے بھی شریک تھے اور تنزیلہ امجد کی والدہ اپنی بیٹی تنزیلہ امجد کی تصویر کو سینے سے لگائے آنسو بہاتی رہی جس پر شرکائے دھرنا بھی آبدیدہ اور سوگوار ہو گئے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ قاتل برادران عوامی تحریک اور ڈاکٹر طاہر القادری کے جانثار کارکنان کو بڑی اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ گولیوں اور لاٹھیوں سے ڈر کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں ابھی ہم قانونی طریقہ کار کے تحت ان سے مخاطب ہیں اور یہ عناصر انصاف کے راستے کی دیوار بنے رہے تو ہمیں ایسی دیواروں کو پھلانگنا اور گرانا بھی آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بھاگ کیوں رہے ہیں بتائیں سانحہ ماڈل ٹائون میں اگر وہ ملوث نہیں تو کون تھے۔ شرکائے دھرنا سے خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، ساجد محمود بھٹی، جواد حامد ،حافظ غلام فرید، عرفان یوسف، یونس نوشاہی، چودھری افضل گجر، افنان بابر، زینب ارشد، راجہ ندیم، حاجی فرخ و دیگر نے خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.