پی ٹی وی لاہور سنٹر نے اپنے سینئر فنکاروںک و مکمل طور پر نظر انداز کررکھا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ‘ عرفان کھوسٹ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:24

پی ٹی وی لاہور سنٹر نے اپنے سینئر فنکاروںک و مکمل طور پر نظر انداز کررکھا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ فنکار کی بنیادی تربیت گاہ ریڈیو پاکستان ہوا کرتی تھی جہاں فنکاروں کے تلفظ پر بھی بڑا زور دیا جاتا تھا اور جو لوگ بھی ریڈیو پاکستان میں کام کر چکے ہیں آج بھی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں ان کا تلفظ سب سے بہتر ہے مگر اب ریڈیو پاکستان میں وہ پروڈیوسر نہیں رہے جو فنکار سے اس کی صلاحیتوں کے مطابق کام لیتے تھے ۔

(جاری ہے)

آج سیکھنے کے لئے سینئر اداکار ہیں جن کے فن کو دیکھ کر وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر سنا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا دکھ ہے کہ پی ٹی وی لاہور سنٹر نے اپنے سینئر فنکاروںکو مکمل طور پر نظر انداز کررکھا ہے جو پی ٹی وی کی شہرت کا باعث ثابت ہوئے ، صرف طارق عزیز وہ خوش قسمت فنکار ہیں جو آج پچاس سال گزرنے کے باوجود پی ٹی وی سے وابستہ ہیں، باقی سینئر پی ٹی وی چھوڑکر نجی ٹی وی چینلز کی پروڈکشن میں کام کررہے ہیں جو پی ٹی وی کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی آج اگر سینئر اداکاروں کے ساتھ ملکر دوبارہ کام کر ے تو میرے خیال میں پی ٹی وی ڈرامے کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :