سری لنکامیں دنیا کی سب سے بڑی دومیل لمبی ساڑھی کا نیا ریکارڈقائم
امیرخاندان کی شادی کی تقریب میں عروسی جوڑادلہن نے زیب تن کررکھاتھا،250بچیوں نے جوڑے کا پچھلا پلا اٹھایاہواتھا
ہفتہ 23 ستمبر 2017 15:05
(جاری ہے)
پرانے زمانے میں تقربیات میں ملکہ اور شہزادیاں بھی کچھ ایسا ہی لباس پہنتی تھیں، جنہیں کنیزیں اٹھائے پیچھے پیچھے چلتی تھیں۔
سری لنکا کی شادی کا قصہ صرف دلہن کے عروسی لباس پر ختم نہیں ہوتا بلکہ یہ کہانی کہیں زیادہ دلچسپ اور حیران کن انداز میں آگے بڑھتی ہے۔ دلہن کا عروسی لباس کامدار ساڑھی پر مشتمل تھا جس کے ایک پلو کی لمبائی دو میل کے لگ بھگ تھی۔ دلہا کے ساتھ چلنے کے لیے ضروری تھا کہ کوئی دلہن کے عروسی لباس کا طویل پلو اٹھا کر پیچھے پیچھے چلے۔اس عروسی چہل قدمی کے لیے سفید یونیفارم میں ملبوس 250 بچیوں کا انتظام کیا گیا۔ بات صر ف پلو اٹھا کر خادماؤں کی طرح دلہن کے پیچھے چلنے تک ہی محدود نہیں ہے۔ بلکہ دلہن اور دلہا پر پھول نچھاور کرنے کے لیے اسی اسکول سے مزید ایک سو بچیاں لائی گئیں۔اس روز اسکول میں پڑھا ئی نہیں ہوئی، صرف دلہا دلہن کا کھیل کھیلا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ شادی سری لنکا کے سنٹرل صوبے کے مرکزی شہر کنیڈی میں ہوئی۔ شادی کا جلوس شہر کی مرکزی شاہرہ پر نکالا گیا۔ جس کے لیے یقینی طور پر ٹریفک روکنا پڑی ہوگی یا اس کا روٹ بدل دیا گیا ہو گا۔ کیونکہ صوبے کے وزیر اعلیٰ ٰ اس تقریب میں خصوص? طور پر شریک ہوئے۔ وہ کوئی ایسے ویسے وزیر اعلیٰ نہیں ہیں۔ سن 2004 سے مسلسل وزیر اعلیٰ چلے آ رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.