وزیر خارجہ کیخلاف منی لانڈرنگ،اقامہ کی درخواست:اسلام آباد ہائی کورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بنچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس گل حسن 26 ستمبر کو باقاعدہ سماعت کریگا
ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:21
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی نے جسٹس عامر فاروق پرمشتمل سنگل رکنی بینچ کی جانب سے لارجر بینچ بنائے جانے کے حوالے سے بھیجی گئی سفارش پر جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جو 26ستمبر سے باقاعدہ درخواست کی سماعت کریگا۔
واضح رہے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر سنگل رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت پر درخواست میں الیکشن لا اور آئینی نقطے اٹھائے جانے پر معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو واپس بھیجو ا دیا تھا اور لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.