عمران خان ستیا ناس اور بیڑہ غرق بریگیڈ کے کمانڈر ہیں ، ان کا کردار ملک میں ترقی کا نہیں بلکہ سازشی ہے، وہ دوسروں کی ٹانگیں کھینچنے کا کام بہت اچھا کر سکتے ہیں ،
چندہ جمع کرنے میں عمران خان کا کوئی ثانی نہیں ، میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والا پشاور میں میٹرو بس کیلئے قرض لے رہا ہے ،عوام سمجھدار ہیں ،کسی بہروپئے کی باتوں میں نہیں آئیں گے ، سی پیک ملک کی ترقی کا باعث بنے گا ، بیروزگاری ختم ہوگی ،ہماری حکومت کے علاوہ کسی حکومت کو بڑے منصوبے شروع کرنے کی توفیق نہیں ہوئی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا نارووال میں یوتھ کنونشن سے خطاب
ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ کس کے دور حکومت میں ملک نے ترقی کی ، جس نے آج تک بلدیاتی ادارے کا الیکشن نہیں لڑا وہ عوام کی خدمت کیسے کرسکتا ہے ، ہماری حکومت کے علاوہ کسی حکومت کو بڑے منصوبے شروع کرنے کی توفیق نہیں ہوئی ۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا دورسرا نام پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے ، سیاسی استحکام اور ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، چار سال گزر گئے پشاور کی میٹرو بس کاغذوں میں چل رہی ہے ، شہباز شریف میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والا پشاور میں میٹرو بس کے لئے قرض لے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کردار ملک میں ترقی نہیں بلکہ سازشی ہے ، فرانس اور جرمنی کی مثال دینے والوں نے خیبرپختونخوا کا برا حال کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کتنے سکولوں میں کمپیوٹر لیب قائم کی ہیں ، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ نارووال ڈسٹرکٹ ہسپتال جیسا ہسپتال اور سپورٹس سٹی جیسا خیبرپختونخوا بنا کر دکھائیں ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ چندے جمع کرنے میں عمران خان کا کوئی ثانی نہیں ہے ، عمران خان دوسروں کی ٹانگیں کھینچنے کا کام بہت اچھا کر سکتے ہیں ، خان صاحب یہ قوم آپ پر اعتبار نہیں کرتی ، دوسروں کی ٹانگیں مت کھینچیں ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ملک کی ترقی کا باعث بنے گا ، بے روزگاری ختم ہوگی ، ہمارے ٹانگیں کھینچنے والوں کی الیکشن میں ضمانتیں ضبط ہوں گی ، نوجوانوں کو نشے اور اسلحے کی لعنت سے نکال کر کتاب اور قلم دیں گے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں تمام پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.