کینیڈا کے سیکڑوں شہریوں کے پاس ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں کا انکشاف
ایک مشیر، یونیورسٹی پروفیسر اور ڈپٹی کلرک بھی ان 800 سے زائد افراد میں شامل ہیں جنھوں نے جعلی ڈگریاں حاصل کیں اور ان میں سے اکثریت نے ایگزیکٹ سے جعلی ڈگری حاصل کررکھی ہے،سی بی سی کی تحقیقاتی رپورٹ
ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:56
(جاری ہے)
ایگزیکٹ امریکا کے وکیل ٹوڈ اے ہولیمن نے سی بی سی کو تحریری جواب میں آگاہ کیا کہ کمپنی 'کسی آن لائن تعلیمی ویب سائٹ یا اسکول نہیں چلاتی یا ملکیت نہیں ہے اور نہ ہی کبھی یہ ثبوت سامنے آئے کہ ایگزیکٹ کے پاس یا اس کی ملکیت میں اس طرح کی ویب سائٹ یا اسکول ہیں۔
ہولیمن کا کہنا تھا کہ ڈپلوما ملز کو ایگزیکٹ کے صارفین نے بنائی تھیں اور اس سے 'مبینہ طور پر کوئی غلط کام کرنے یا فراڈ اور تعاون کے حوالے کو تقویت نہیں ملتی کیونکہ صارفین آزاد کاروباری ہیں۔ڈپلوما ملز کی تفتیش کے لیے سی بی سی کے پروگرام کے اراکین باآسانی ایگزیکٹ سے منسلک جامعات سے پی ایچ ڈی کی تین ڈگریاں خرید پائے جن میں سے دو ڈگریاں المیڈا یونیورسٹی اور ایک ڈگری گیٹسیویل یونیورسٹی سے مارک شیٹ کے ساتھ حاصل ہوئیں جس میں انھیں 3.92 جی پی اے سے نوازا گیا تھا اور حاضری کے ریکارڈ کے لیے صرف ایک ہزار 550 ڈالر لیے گئے۔تفتیش کے دوران پروگرام کے کارکنوں کو ایگزیکٹ سے کاروباری ریکارڈ بھی حاصل ہوا جو امریکا میں موجود ایگزیکٹ سے منسلک اسکولوں سے ڈگریاں حاصل کرنے والے افراد کے حوالے سے تھا جہاں ان اداروں نے موجودگی کے ایڈریس نہ ہونے کے باوجود پیسوں کے عوض ڈگریاں جاری کیں۔سی بی سی کے کارکنوں کو ڈگریاں میل کے ذریعے بھیجی گئیں جبکہ ان سے یونیورسٹی کے نمائندے نے فون پر صرف ملازمت اور تعلیمی ریکارڈ حاصل کیا اس کے علاوہ کوئی کورس ورک نہیں تھا۔سی بی سی کے کارکنوں کو ان ڈگریوں کے حصول کے لیے فیڈرل انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی سابق ایجنٹ ایلن ایزل کا تعاون حاصل تھا جنھیں دہائیوں تک ڈپلوما ملز کی تفتیش کا تجربہ حاصل ہے۔واضح رہے کہ ایگزیکٹ اسکینڈل مئی 2015 میں سامنے آیا تھا جب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ مذکورہ کمپنی آن لائن جعلی ڈگریاں فروخت کرکے سالانہ لاکھوں ڈالرز کماتی ہے۔یہ رپورٹ منظر عام پر آتے ہی ایگزیکٹ کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے تھے اور ریکارڈ ضبط کرکے انھیں سیل کردیا گیا تھا جبکہ سی ای او شعیب شیخ اور دیگر اہم عہدیداروں کو حراست میں لے کر الزامات کی تحقیقات شروع کردی گئی تھیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.