ہندوستان اپنے ملک میں جاری شورشوں پر توجہ دینے کی بجائے بین الاقوامی سطح پر اپنا امیج بنانے میں لگا ہوا ہے ،
ہندوستان کا حقیقت کے برخلاف رویہ زیادہ دیر تک چل نہیں سکے گا، بھارت سنجیدہ طریقے سے پاکستان کو ٹارگٹ کررہا ہے ، نام وہ چین کا لیتا ہے مگر ٹارگٹ پاکستان بنا ہوا ہے،بھارت نہتے شہریوں کو ٹارگٹ کرتا ہے جبکہ ہم ملٹری پوسٹس کو نشانہ بناتے ہیں،ہندوستان ہمارے صبر کا امتحان لے رہا ہے اس کو اس حرکت سے باز رہنا چاہیے وزیردفاع انجینئر خرم دستگیر کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
ہفتہ 23 ستمبر 2017 22:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں اب زیادہ سچائی سے بات کرنا ہوگی کہ پاکستان نے ضرب عضب میں کیا حاصل کیا ہے ، کیا قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کو ختم کیا ہے ، یہ دنیا کیلئے مثبت ہے منفی نہیں ۔
خرم دستگیر نے کہا کہ ورکنگ بائونڈری پر شہید ہونے والوں سے میں تعزیت کرتا ہوں ، بھارت کی فائرنگ کی وجہ سے اس نظریے کو فروغ دینا ہے کہ پاکستان کی طرف سے دراندازی کی جا رہی ہے ، بھارت نہتے شہریوں کو ٹارگٹ کرتا ہے جبکہ ہم ملٹری پوسٹس کو ٹارگٹ کرتے ہیں، ہندوستان اپنے ہونے والے جانی نقصان کو ظاہر نہیں کرتا ، ہندوستان ہمارے صبر کا امتحان لے رہا ہے اس کو اس حرکت سے باز رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا یہ رویہ 9/11کے بعد سے ہے بلکہ بہت سے دوسرے ممالک کا رویہ بھی یہی ہے ، آج ہندوستان اپنے ملک میں جاری شورشوں پر توجہ دینے کی بجائے بین الاقوامی سطح پر اپنا امیج بنانے میں لگا ہوا ہے ، ہندوستان کا حقیقت کے برخلاف رویہ زیادہ دیر تک چل نہیں سکے گا ، اب عالمی برادری کو یہ بات بتانے کی ضرورت ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین روایتی دشمن نہیں ہے بلکہ ہندوستان سنجیدہ طریقے سے پاکستان کو ٹارگٹ کررہا ہے ، نام وہ چین کا لیتا ہے مگر ٹارگٹ پاکستان بنا ہوا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.