اسلام آباد میں داعش کے جھنڈے پاکستان کے خلاف گہری سازش ہیں اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں‘طاہر محمود اشرفی
امن و امان کے قیام ، بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمہ کیلئے مذہبی قائدین کو بھر پور کردار ادا کرنا ہے‘چیئرمین پاکستان علماء کونسل
اتوار 24 ستمبر 2017 18:30
(جاری ہے)
طاہر محموداشرفی نے کہاکہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے ہر پاکستانی کو جدوجہد کرنی ہو گی ، پاکستان دشمن قوتیں محرم میں فساد پھیلانے کی کوششیں کر سکتی ہیں ، ذکر فاروق اعظم ؓاور ذکر سیدنا امام حسین ؓ سے پاکستان دشمن قوتوں کو ناکام بنانا ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ اگر سیدنا فاروق اعظم ؓ سے سوال ہو سکتا ہے تو آج کے حکمرانوں سے کیوں سوال نہیں ہو سکتا ، سیدنا فاروق اعظم ؓکے قاتل وہی لوگ ہیں جو سید نا حسین ؓکے قاتل تھے جسطرح حضرت ابوبکر صدیق ؓنے ہجرت کے موقع پر حضور اکرم ﷺکا ساتھ دیا اسی طرح میدان کربلا میں حضرت ابوبکر صدیق ،سید نا عمر فاروق کے بیٹوں نے سید نا حسین ؓکا ساتھ دیا۔انہوںنے کہاکہ سید نا عمر فاروق ؓاور سید نا حسین ؓ کا ماننے والا وہی ہوگا جو نبی اکرم ﷺکو ماننے والا ہے جو حضرت ابوبکر صدیق ؓ اور سید عمر فاروق ؓکو امام مانتا ہے مجھے اس کی امامت میں نما زپڑھنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،انہوں نے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سیاسی حکمران اس لئے سیدنا عمر فاروق ؓکا نظام لانے کو تیار نہیں کیونکہ انہیں سیدنا عمر فاروق ؓکی طرح جواب دہ ہونا پڑے گا اورایک ریڑھی والا بھی باعزت کہلائے گا ۔انہوںنے کہاکہ مدارس کانظام چلانے کی ذمہ داری دنیا کا نظام چلانے والے اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے وہی اس کے نظام کو چلارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ آج مدارس اور دینی جماعتیں آزمائش سے گذررہی ہیں ہمیں بلاتفریق تمام دینی جماعتوں اورمدارس کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے پھر ہی آج کے دور کے فتنوں کا مقابلہ کیاجاسکتاہے ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.