سابق وزیر اعظم نواز شریف سے چوہدری نثار علی خان کی ڈیڑھ ماہ بعد ون ٹو ون ملاقات

نواز شریف کے چوہدری نثار کے تمام گلے شکوے دور کرنے کی یقین دہانی ن) لیگ اور متحد ہوگی اور شکوک و شبہات دم توڑ جائینگے،چوہدری نثار

پیر 25 ستمبر 2017 18:03

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے  چوہدری نثار علی خان کی ڈیڑھ ماہ بعد ون ٹو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف سے چوہدری نثار علی خان ڈیڑھ ماہ بعد ون ٹو ون ملاقات ، پارٹی صدارت سمیت دیگر پارٹی میں گروپ بندی کے حوالے سے شدید تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ نواز شریف نے بھی چوہدری نثار کے تمام گلے شکوے ہنستے مسکراتے ہوئے دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز نواز شریف سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پنجاب ہائوس میں ملاقات کی جس میں چوہدری نثار نے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات میں ملک کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی چوہدری نثار نے نواز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور پارٹی صدارت کے معاملے سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا چوہدری نثار نے نواز شریف کی بروقت واپسی کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے (ن) لیگ اور متحد ہوگی اور شکوک و شبہات دم توڑ جائینگے واضح رہے نواز شریف سے چوہدری نثار کی یہ ملاقات 45دن بعد ہورہی ہے اور اس ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا ہے نواز شریف نے چوہدری نثار کے تمام تحفظات کے ازالہ کی یقین دہانی کراتے ہوئے نواز شریف کے ساتھ چلنے پر زور دیا جبکہ چوہدری نثار نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔