نواز شریف سے شاہد خاقان عباسی کی ملاقات ، وزیراعظم نے حکومتی معاملات پر بریفنگ دی

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال ، نواز شریف نے وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو سراہا

پیر 25 ستمبر 2017 18:17

نواز شریف سے شاہد خاقان عباسی کی ملاقات ، وزیراعظم نے حکومتی معاملات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی، وزیراعظم نے حکومتی معاملات پر نواز شریف کو بریفنگ دی، ملاقات میں ملک میں سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، نواز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو سراہا۔

(جاری ہے)

پیر کو نواز شریف سے شاہد خاقان عباسی نے پنجاب ہائوس میں ملاقات کی۔ شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں ملک میں سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے حکومتی معاملات پر نواز شریف کو بریفنگ دی، نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی پر بھی بات چیت ہوئی۔ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔ نواز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو سراہا۔