خورشید شا ہ نے ڈی سی آفس سکھر میں تقریباٴْ 650ملین کی لاگت سے ڈپٹی کمشنر سیکریٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
سکھر میں امن امان کی صورتحال بہتر ہے، پولیس کی کارکردگی بہتر ہے ،چھینی گئی رقم لوگوں کو واپس ، مجرموں کو گرفتار کیا جارہا ہے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا تقریب سے خطاب
پیر 25 ستمبر 2017 22:12
(جاری ہے)
خورشید احمد شا ہ کو بتایا گیا کہ نئے ڈی سی سیکریٹریٹ میں بیسمنٹ، گرائونڈ اور فرسٹ فلور تیار کیئے جائینگے۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاھ نے صالح پٹ میں اسستنٹ کمشنر آفس کی تعمیر کیلئے اپنی ایک ایکڑ زمین کے کاغذات ڈی سی سکھر رحیم بخش میتلو کے حوالے کیے۔
انہوں نے ڈی سی سکھر اور اسسٹنٹ کمشنر صالح پٹ کو ہدایت کی کہ صالح پٹ اور آسپاس میں 200ایکڑ سے زائد سرکاری زمین پر لوگوں کی جانب سے ناجائز قبضے کیے گئے ہیں، جو خالی کروائے جائیں اور جعلی الاٹمنٹس بھی ختم کی جائیں۔ بعد میں اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شا ہ نے سکھر پولیس کی جانب سے واپس کروائی گئی ڈکیتی کی رقم متاثر تاجر الطاف میمن کے حوالے کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ سکھر میں امن امان کی صورتحال بہتر ہے اور پولیس کی کارکردگی بہتر ہے چھینی گئے رقمیں لوگوں کو واپس ہو رہی ہیں، جبکہ مجرموں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے محرم کی سکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ 5محرم کے جلوس کی نگرانی کیلئے پرانے سکھر، روہڑی کے جلوسوں کیلئے روہڑی اور 10محرم کے جلوس کیلئے سکھر اے سیکشن میں علیحدہ علیحدہ کنٹرول رومز قائم کیئے گئے ہیں، جہاں پر مقامی سطح پر مانیٹرنگ اور سکیورٹی کی جائیگی۔ ایس ایس پی سکھر امجد حسین شیخ نے بتایا کہ اس مرتبہ محرم کے جلوسوں کی سخت چوکسی اور نگرانی کیلئے مقامی سطح پر کنٹرول رومز بنائے جارہے ہیں، جو کے ڈی سی آفس میں قائم کنٹول روم سے منسلک ہونگے، اسی طرح محرم کے جلوسوں کی نگرانی اور چوکسی سی سی ٹی وی کیمر وں اور ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی کی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ
-
رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے
-
جنرل اسمبلی: ہر سال سربرنیکا نسل کُشی کی یاد منانے کی قرارداد منظور
-
رات گئے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر آپریشن
-
حکومت پنجاب کو کہتا ہوں کہ سڑک بنانے اور مفت آٹا تقسیم کرنے سے ووٹ نہیں ملنا
-
25ارب ڈالر میں 12ارب ڈالر کے معاہدے سعودی عرب کے ساتھ طے ہوگئے ہیں
-
گندم سستی ہونے پر پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگئی
-
افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت ملنی چاہیے، گوتیرش
-
میانمار: روہنگیا جانیں بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
کراچی کی مویشی منڈی میں 30 ہزار سے زائد مویشی پہنچ گئے
-
وزیر اعلی مریم نوازشریف کاایئر ایمبولینس جلد شروع کرنے کا حکم،جون تک کی ڈیڈ لائن مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.