قانون کے تقاضے پورے کئے بغیر منتخب وزیراعظم کو ہٹا دیا جائے تو لوگوں کی رائے بنے گی ، طلا ل چوہدری
نوازشریف اور شریف خاندان کے کیس ٹاپ اور دیگر کیسز ریورس گیر میں چل رہے ہیں ، آئین سے آمروں کی شامل کی گئی تمام ترامیم نکالیں گے ، قانون کے تقاضے پورے کر کے ہمیں جو مرضی سزا دے دیں،اگر پارلیمنٹ کو آئین بنانے کا اختیار نہیں دینا تو پھر پارلیمنٹ کا کوئی فائدہ نہیں،آئین کی تشریح سپریم کورٹ کرتا ہے اور اسے ہی کرنی چاہیے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
پیر 25 ستمبر 2017 22:41
(جاری ہے)
طلال چوہدری نے کہا کہ جب قانون کے تقاضے پورے کئے بغیر اگر منتخب وزیراعظم کو ہٹا دیا جائے تو لوگوں کی رائے تو بنتی ہے ، نوازشریف جو بات کرتا ہے وہ پوری کرتا ہے ، نوازشریف نے کہا تھا کہ اگر تم میرا ساتھ دو گے تو میں تمہارے ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑوں گا ، پہلے بھی نظام عدل عیاں ہوا اب بھی یہ ریفرنس عیاں ہونے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شریف خاندان کے کیس ٹاپ گیئر میں چل رہے ہیں جبکہ دیگر کئی کیسز ریورس گیئر میں چل رہے ہیں ، آپ آئین توڑنے والوں کو دیکھ لیں ، اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کے 23والیم ہیں جن میں سے صرف 4صفحات خود ٹائپ کئے ہیں ، زیادہ تر کاغذات وہ ہیں جو اسحاق ڈار نے خود فائل کئے ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ قانون کے تقاضے پورے کر کے ہمیں جو مرضی سزا دے دیں ہم قانون کی پاسداری کرنا چاہتے ہیں ، نوازشریف کو جیل میں ڈالنے ، نااہل کرنے اور سولی چڑھانے کی کیوں عجلت ہے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منشور کے مطابق ہم وہ تمام ترامیم نکالیں گے جو آمروں نے ڈالیں اس کی مثال ہمسایہ ممالک سے لر کر جہاں جہاں پارلیمنٹ سسٹم ہے وہاں نہیں ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی تشریح سپریم کورٹ کرتا ہے اور بالکل اسے کرنی چاہیے ، بغیر ٹرائل اور بغیر اپیل کے حق کے منتخب وزیراعظم کو نااہل کردیا گیا ہے ، اگر پارلیمنٹ کو آئین بنانے کا اختیار نہیں دینا اس کو مجدود کرنا ہے تو پھر پارلیمنٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، پارلیمان جو قانون بنائے وہ ہی رو ہے وہ ہی آئین ہے ، اہلیت کے مطابق لوگ جس کو ووٹ دیں اقتدار اور حکومت اس کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ نوازشریف کیلئے نکلے کیا وہ بھی برے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.