پاکستان اور اسکی عوام سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور اقتدار کی حفاظت کیلئے ہمیشہ انکے ساتھ کھڑے رہیں گے ،دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، پاکستان کے عوام سعودی عرب کو قیمتی اور قابل قدر دوست سمجھتے ہیں
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سعودی عرب کی87 ویں نیشنل ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب سعودی قیادت پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کی حمایت کرتی ہے پاکستان ہمارا سب سے اچھا دوست ہے،سعودی عرب اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے دونوں ملک مذہبی اوررشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور ایک جیسے جذبات رکھتے ہیں، سعودی سفیر نواف سعید المالکی تقریب میں سینئر سول اور فوجی افسران کے علاوہ مذہبی اور سیاسی رہنمائوں سفیروں سمیت دیگر افراد کی بڑی تعدادمیں شرکت
منگل 26 ستمبر 2017 22:54
(جاری ہے)
انھوںنے کنگ سلمان کی دانشورانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جنھوںنے ملک کو ایک نئی بلندیوں پر پہنچایا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے گہرے وابستہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات کے بارے میں بھی بات کی اور کہاکہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کو قیمتی اور قابل قدر دوست سمجھتے ہیں۔استقبالیہ تقریب کا انعقاد پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کی طرف سے کیا گیاتھا جس میں سینئر سول اور فوجی افسران کے علاوہ مذہبی اور سیاسی رہنمائوں، پارلیمنٹ کے ارکان اور سفیروں سمیت دیگر افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔تقریب میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،راجہ ظفرالحق،مولانا فضل الرحمان،چوہدری شجاعت حسین ،شیخ رشید احمد،رحمان ملک ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور شیری رحمان بھی موجود تھیں۔روایتی سعودی لباس میںملبوس سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔سعودی سفیر نے مہمانوں کے ہمراہ رسمی کیک بھی کاٹا۔سعودی سفیر نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے سفارتی اور اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ سعودی قیادت پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کی حمایت کرتی ہے پاکستان ہمارا سب سے اچھا دوست ہے ۔سعودی عرب اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے دونوں ملک مذہبی اوررشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور ایک جیسے جذبات رکھتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر مسلم اور غیر مسلم مہمانوں کو انگریزی اور دیگر زبانوں میں مختلف کتابچے اور قرآن کریم کے نسخے بھی تحفے میں دی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.