تین مسلح ڈاکو کانسٹیبل سے سرکاری رائفل ،موٹرسائیکل ،موبائل فون اورنقدی چھین کرفرار

منگل 26 ستمبر 2017 23:03

مظفر گڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) علی پورمیں پولیس ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئی ،3 مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر تھانہ صدر علی پور کے کانسٹیبل ہاشم گھلو سے سرکاری رائفل، موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور تھانہ صدر علی پور کے فرنٹ ڈیسک پر تعینات کانسٹیبل ہاشم گھلو، تھانہ صدر کی حدود موضع فتح پور جنوبی کی بستی والوٹ کی امام بارگاہ ملک محمد حسین سے ڈیوٹی دے کر واپس تھانہ صدر آ رہا تھا، خیر پور سادات روڈ سیم نالہ کے نزدیک موٹرسائیکل پر سوار 3 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر، کانسٹیبل ہاشم گھلو سے ،سرکاری رائفل، موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر اپنے اہلکار کو تھانے لا کر ایک ملزم سجاد حسین عرف سجی ولد غلام شبیر اور 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ نمبر 411/17 بجرم 392 ت پ / 353 ت پ /186 ت پ،پولیس تھانہ صدر، سی آئی اے پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے، جبکہ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :