سرفراز احمد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے پاکستان کے پانچویں وکٹ کیپر بن گئے

امتیاز احمد، وسیم باری، راشد لطیف اور معین خان یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں ،ْرپورٹ

جمعرات 28 ستمبر 2017 15:14

ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2017ء) سرفراز احمد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے پاکستان کے پانچویں وکٹ کیپر بن گئے، اس سے قبل امتیاز احمد، وسیم باری، راشد لطیف اور معین خان یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

کپتان سرفراز احمد کو اب تک 9 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں قیادت کا موقع ملا ،ْمصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد انھیں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی بنا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :