واجب الادا رقم جمع نہ کرانے پر سابق صوبائی وزیر کے سی این جی اسٹیشن کا گیس کنکشن کاٹ دیا گیا

جمعرات 28 ستمبر 2017 21:11

ْحافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 ستمبر2017ء) محکمہ سوئی گیس کے جنرل مینجر فیصل طیب کے حکم پر محکمہ سوئی گیس حافظ آباد کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی کے سی این جی اسٹیشن پر کاروائی کرکے گیس کا کنکشن کاٹ دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ سوئی گیس حافظ آباد کے انچارچ سید جواد شاہ کے مطابق کسوکی بائپاس کے قریب واقع سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی کے سی این جی کے ذمہ 13لاکھ سے زائد واجب الاداء تھے۔ جس پر محکمہ سوئی گیس کی ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ وہاں پر کاروائی عمل میںلاتے ہوئے کنکشن کاٹ دیا۔

متعلقہ عنوان :