سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد سعودی خواتین نے گاڑیوں کی ڈرائیونگ سیکھنا شروع کردی

اتوار 1 اکتوبر 2017 13:51

جدہ ۔ یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2017ء) سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد بعض سعودی خواتین نے گاڑیوں کی ڈرائیونگ سیکھنا شروع کردی جبکہ بعض خواتین اپنے والدین ، بھائیوں اور بیٹوں کی مددسے ڈرائیونگ سیکھنے میں مصروف ہیں اور گاڑیوں کے پرزوں ،سٹیئرنگ اور گیئرز وغیرہ کے متعلق معلومات بھی لے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار عکاظ نے خواتین کے گاڑیوں کی مرمت ، پٹرول بھروانے اور گاڑی کی خرابی سے اچانک پیدا ہونے والے مسائل بارے خواتین کے تاثرات بھی لئے ہیں ۔ دریں اثناء ایک سعودی ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب کی بعض دلہنوں نے نکاح نامے میں ڈرائیونگ کی اجازت دئے جانے کی شرط بھی شامل کروانا شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :