نواز شریف کے خلاف سازشی عناصر کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ، ایاز اختر وارثی

اتوار 8 اکتوبر 2017 20:31

گوجر خان۔08اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2017ء) مسلم لیگی رہنما چوہدری ایاز اختر وارثی نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے قائد محمدنواز شریف کے خلاف سازشی عناصر کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے، محمدنواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور اُن کو آج بھی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن 2013کی مہم کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد محمدنواز شریف نے عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کیے تھے وہ پورے کیے، بجلی کی لوڈشیڈنگ میں واضح کمی کی گئی جبکہ دہشت گردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے اور اُن کی سرگرمیاں محدود ہو گئی ہیں جس کا تمام تر کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمدنواز شریف کو جاتا ہے اور انشااللہ آئندہ عام انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :