جامعہ بلوچستان وعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مابین مفاہمتی یادداشت پر وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال اور وائس چانسلر شاہد صدیقی تحت دستخط کئے ،دونوں ادارے ،تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیں گے

پیر 9 اکتوبر 2017 21:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) جامعہ بلوچستان اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اور علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شاہد صدیقی نے باہمی رضا مندی کے تحت دستخط کئے۔ اس موقع پر علامہ اقبال یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر الیاس، جامعہ کے ڈین ڈاکٹر اکرم دوست، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔

باہمی سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے کے باہمی مفاد کو مدنظر رکتھے ہوئے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیں گے۔ اور مشترکہ طور ٹریننگ اور نئے ڈگری پروگرامز کے فروغ کے لئے ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کریں گے اور اپنے کورس ورک اور جنرل کی اشاعت میں ایک دوسرے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے اور دونوں اداروں کے مفاد کو مدنظر رکھ کر ایک دوسرے کے ساتھ سیاسی اور انتظامی خیالات کا تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

اور دونوں ادارے تحقیقی پروجیکٹ جن میں کمپیوٹر اور ایجوکیشن میں آئی سی ٹی ایپلیکیشن اور ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کو کو پروان چڑھائیں گے۔ اساتذہ اور طلباء و طالبات کے درمیان تبادلوں اور سیمینار، ورکشاپ، کانفرنسز کا مشترکہ طور پر انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ویڈیو کانفرنسز کے زریعے لیکچر پروگرامز اور ایک دوسرے کے پالیسی ساز اداروں کے نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے ملک کے دو اہم تعیمی اداروں کے مابین تعلیمی یادداشت کو اہمیت کا حامل کرار دیتے ہوئے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے اہم اقدام کرار دیا۔ جس سے اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے سمیت ایک دوسرے کے تجربات، معلومات اور تعاون سے تعلیمی اداروں کو ترقی سے ہمکنار کرتے ہوئے اساتذہ، اسکالرز کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 برسوں سے ہم نے تعلیم کو بہتر نہیں بنا سکے۔ گزشتہ برسوں سے جامعہ نے اوپری سطح سے تعلیمی بہتری کے لئے اقدامات کئے ہیں جس کے تحت آج اسکول اور کالجز کے اساتذہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کررہے ہیں جو کہ ویقینی امر ہے تعلیم بہتری کی جانب گامزن ہے۔ اور جامعہ بلوچستان نے اپنی تعلیمی شاخوں کو صوبے کے دور دراز علاقوں تک وسعت دی ہے اور تمام سسٹم کو کمپیوٹر سے منسلک کیا گیا ہے ۔

اورایک دوسرے کے تعلیمی خدمات کو ملکی سطح پر فروغ دے کرایک دوسرے کے مشترکہ مقاصد کو حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ہمیں ملکی سطح پر تعلیمی ترقی کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ اور صوبے کے گیا رہ ہزار طلبہ تعلیمی سرگرمیوں کے مواقعوں سے استفادہ کررہے ہیں اور اس ادارے کی بہتری سی ہی پورے صوبے کے تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی۔ ایک وقت تھا جب جامعہ بلوچستان کی ڈگری کو اہمیت نہیں دی جاتی تھی۔

اب اس ادارے کی ڈگریاں ملک کا صدر تقسیم کرتا ہے جو کہ معاشرے کا یونیورسٹی پر اعتماد کا اظہار ہے۔ وائس چانسلر علامعہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ جامعہ بلوچستان نے صوبے کے دیگر علاقوں میں سب کیمپسز کے عمل کو عملی جامہ پہناکر اپنی مادر علمی کا حق ادا کردیا ہے۔ کیونکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام سے علاقوں کی ترقی یقینی امر ہے۔

اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بھی اپنی بساط کے مطابق بلوچستان کے طلباء کے لئے تعلیمی اخراجات میں معاون اور تعاون کو عملی جامہ پہنا رہی ہے اور جامعہ بلوچستان کے تعاون و اشتراک عمل سے مستقبل کے ان تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ بعد ازاں انہوں نے یونیورسٹی کے تحقیقی باٹنیکل گارڈن، ایکسپو سینٹر اور مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔ وائس چانسلر نے مہمانوں کو جامعہ کی جانب سے یاددگاری شیلڈ اور تحائف پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :