براہوئی اکیڈمی خضدار کے زیر اہتمام ادبی سیمینار 13 اکتو بر سے شروع ہوگا

پیر 9 اکتوبر 2017 21:54

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء)براہوئی اکیڈمی خضدار شاخ کے زیر اہتمام 29 ادبی سیمینار 13۔14ا۔

(جاری ہے)

15 اکتو بر کو خضدار میں منعقد ہورہا ہے اس ادبی سیمینار کے تین سیشن ہونگیں پہلا سیشن 13 اکتبو ر کو ڈگری کالج خضدار میں منعقد ہوگی اس سیشن میں تعزیتی ریفرنس مشاعرہ ہو گا جبکہ دو دوسرے سیشن 14.15 اکتوبر کو انجینئر نگ یونیورسٹی خضدار کے کا نفرنس ہال میں منعقد ہونگیں اس ادبی سیمینار میں ملک بھر کے ممتاز ادیب شعرا و علمی شخصیات شرکت کریں گے ان دو سیشنوں میں مختلف علمی شخصیات اپنے مقالے پیش کریں گے و شعرا ء کرام اپنے کلام پیش کریں گے جبکہ خواتین کے لئے الگ سیشن ہوگی براہوئی اکیڈمی خضدار شاخ کے صدر رسلطان احمد شاہونی نے تمام ارباب علم سے اپیل کیا ہے کہ اس ادبی سمینار میں بھر پور شرکت کریں۔