حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے ،میر حبیب دہانی

پیر 9 اکتوبر 2017 22:16

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چاغی کے صدر میر حبیب دہانی ،جنرل سیکرٹری کامریڈ محمد نبی بلوچ ،سیکرٹری انفارمیشن غلام جان حسن زئی نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے ،مہنگائی نے غریب عوام کو نان شبینہ کا محتاج کرکے رکھ دیا ہے ،ان نااہل حکمرانوں کے بدولت ملک کو اندرونی و بیرونی مشکلات کا سامنا ہے اور دشمن ملک بھارت آئے روز ورکنگ باو،ْنڈری کے خلاف ورزی کرکے نہتے شہریوں پر گولے فائر کر رہی ہے اور کئی بے گناہ لوگوں کو شہید کر چکی ہے ،مگر دوسری طرف ملک کے وزیراعظم اور حکمران جماعت ایک نااہل شخص کو بچانے کے لئے آئین و قانون کو پاو،ْں تلے روند کرملک کے اہم ستون سپریم کورٹ اور فوج کے خلاف اسمبلیوں سے ترمیم پاس کروا رکر ملک کے خلاف خطرناک گیم کھیل رہی ہے جو نہ صرف ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ بیرونی دنیا میں ملک کے جمہوری امیج اور عسکری قیادت کے خلاف سازش کررہی ہے ،ا نہوں نے کہا کہ ملک اس وقت نااہل حکمرانوں کی وجہ سے بحران کا شکار ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی و جمہوری جماعت ہے جو سابق صدر آصف علی زرداری کے تجرباتی صلاحیتوں اور چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی دلیرانہ قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کی قیادت میں اپنے گزشتہ پانچ سالہ دور حکومت میں ہمسایہ برادر ممالک سے ایک جامع اور مربوط خارجہ پالیسی کے تحت دوستانہ تعلقات استوار کرکے ملک و قام کی خدمت کرکے ثابت کردیا کہ خوشحالی و ترقی کے لئے مدبرانہ اور صلاحیتوں سے سرشار نڈر قیادت کی ضرورت ہے ،انہوں نے سیاسی معاشی اور جمہوری استحکام کے لئے آصف علی زرداری کے قائدانہ صلاحیتوں کو اشد ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی انشاء للہ عوام کے بھرپور اعتماد کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی اور نوجوان لیڈر بلاول بھٹو وزیرآعظم منتخب ہو کر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی نقش قدم پر چل کر ایک نئے جوش جذبے کے ساتھ ملک و قوم کے امیدوں کی بھر پور نمائندگی کریگی۔