کامسیٹس ساہیوال میں نئے سمسٹر کی کلاسوں کا آغاز

منگل 10 اکتوبر 2017 16:52

چیچہ وطنی۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) کامسیٹ ساہیوال کیمپس میں نئے سمسٹر کی کلاسوں کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ریکارڈ 956 طلبا و طالبات کو داخلہ دیا گیا جن میں سے 53 فیصد کو مختلف وظائف بھی دیئے گئے ہیں۔ امسال داخلوں کی خاص بات دانش سکولوں کے 56طلبہ کا مکمل وظائف پر داخلہ بھی شامل ہے تا کہ انہیں اعلی تعلیم کے حصول میں کوئی مالی دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے،انہیں کامسیٹ نے مفت ہاسٹل کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات کامسیٹ ساہیوال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے اپنے دفتر میں ایک خصوصی ملاقات میں بتائی،انہوں نے کہا کہ کامسیٹ ساہیوال تاریخ میں پہلی بار 55سو سے زائد طلبا و طالبات نے مختلف شعبوں میں داخلوں کیلئے اپلائی کیا جن میں 956طلبا و طالبات کو داخلہ دیا گیا جبکہ اس سے پہلے یہ تعداد 6سو سے زائد نہیںہوتی تھی،انہوں نے مزید بتایا کہ کامسیٹ ساہیوال واحد ادارہ ہے جہاں انجینئرنگ کے تینوں بنیادی شعبے مکینکل ،الیکٹریکل اور سول موجود ہے، جہاں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے مقرر کردہ معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیم دی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :