بونیر ،بامپوخہ میں ماربل کان میں سلائیڈنگ کی زد میں آکر مزدور جاں بحق

منگل 10 اکتوبر 2017 21:54

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) بامپوخہ میں ماربل کان میں سلائیڈنگ کی زد میں آکر ایک نوجوان مزدور جاں بحق۔جوڑ پولیس رپورٹ کیمطابق علاقہ سالارزئی کے گاو،ْں بامپوخہ میں سرفراز نامی شخص کے ماربل کان میں ایک نوجوان مزدور فضل شیر کام میں مصروف تھا۔

(جاری ہے)

کہ اس اثناء کان میں اچانک سلائیڈنگ ہوئی۔اور اس سلائیڈنگ میں کی زد میں آکر فضل شیر ولد مختیار ساکن حاجی آباد نارنجی صوابی جاں بحق ہوگئے۔لاش کو پولیس رپورٹ کے بعد لاش کو آبائی گاو،ْںروانہ کیا گیا۔جوڑ پولیس نے رپورٹ درج کر کے اس واقعہ کی تفتیش شروع کی۔

متعلقہ عنوان :