پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈپروگرام کے تحت سٹرس پروڈکشن میں داخلے کی آخری تاریخ 12اکتوبر مقرر

منگل 10 اکتوبر 2017 22:02

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میںپنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ پروگرام کے تحت سڑس پروڈکشن (Citrus Production)کے کورس جس میں کینو کی پیداوار کو بڑھانے اور اسے محفوظ کرنے کے طریقوں کے بارے میں بتایا جائے گا ،میں داخلے کاعمل شروع ہوگیا۔شارٹ کورس کا دورانیہ 03 ماہ اور اس کورس کیلئے کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اس کورس میں داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کو 1500روپے ماہوار وظیفہ ، مفت کتابیں ، کاپیاں ،یونیفارم اور بیگ بھی مفت فراہم کیا جائے گا ۔ یہ کورس ہنر مند طلباء و طالبات کیلئے مستقبل میں روزگار کے اعلی مواقع پیدا کرے گا ۔ شارٹ کورس میںداخلہ لینے کیلئے طالب علم کا میٹرک پاس ہونا ضروری ہے جبکہ عمر 18سال اور شناختی کارڈ یا بے فارم کا ہونا لازمی ہے ۔ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 12 اکتوبر 2017 کر دی ہے ۔ mn/tam/msc2044

متعلقہ عنوان :