بینظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران کی ترقی کے ذریعے شریف برادران کی حکومت نے محترمہ کے چاہنے والوں کو مکروہ پیغام دیا ہے، حکومتِ پنجاب سازشیں اور کیس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے،یہ بینظیر بھٹو کو اپنا رول ماڈل بنانے والی ملک بھر کی خواتین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بینظیر قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران کی ترقی اور تعیناتی پرردعمل
منگل 10 اکتوبر 2017 22:07
(جاری ہے)
خیال رہے کہ ایس پی خرم شہزاد کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ راولپنڈی تعینات کیا گیا تھا جبکہ ڈی آئی جی سعود عزیز کو پوسٹ رٹائرمینٹ ترقی دی گئی۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہ بدقسمتی اور عجیب ہے کہ ایک طرف شریف برادران اور ان کی جماعت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے تو دوسری طرف ان کی وفاقی و پنجاب حکومت سزا یافتہ پولیس افسران کو ترقیوں اور تقرریوں سے نواز رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پنجاب سازشیں اور کیس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے اور اس لیئے سزا یافتہ افسران کو تعینات کرکے انہیں حساس اختیارات دیئے ہیں جو کہ وہ کیس میں پیروی کرنے والوں کو ڈرانے و دھمکانے کے لیئے استعمال کر سکتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ بھٹو خاندان کو کبھی عدالتوں سے انصاف نہیں ملا، پی پی پی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کے مقدمہ میں عدالتی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے لیکن قدرت مجرموں کا محاسبہ کرکے انصاف ضرور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران اور ان کی جماعت کی جانب سے مذکورہ ترقیوں اور تعیناتیوں کے ذریعے دیا جانے والا پیغام قریح ہے اور اس کا مقصد ہماری پارٹی، جیالوں، کارکنان اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اپنا رول ماڈل بنانے والی ملک بھر کی خواتین کے زخموں پر نمک پاشی کرنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.