پنجاب یونیورسٹی اور نیشنل کلینرپروڈکشن سنٹر مورگاہ کے مابین ماحولیاتی تحفظ کیلئے معاہدہ طے پا گیا

معاہدے کے تحت دونوں ادارے ماحولیاتی تحفظ اور کلینر پروڈکشن کو فروغ دینے کیلئے کام کریں گے

منگل 10 اکتوبر 2017 23:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی اور نیشنل کلینرپروڈکشن سنٹر مورگاہ کے مابین ماحولیاتی تحفظ کے لیئے معاہدہ طے پا گیا ہے ․ اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے ماحولیاتی تحفظ اور کلینر پروڈکشن کو فروغ دینے کیلئے کام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو ڈائریکٹر ایس سی پی سی اعجاز رندھاوا اور وائس چانسلر پروفیسر ظفر معین ناصر نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر معین،سینئرفیکلٹی ممبران ڈاکٹر محمد اکرم، ڈاکٹر ساجدرشید, کوآرڈی نیٹر این سی پی سی ارشاد رامے، ماہر ماحولیات ثناء طاہرہ، نسیم خان, بلال مزمل بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مفاہمت کے یادداشت پر ڈائریکٹر ایس سی پی سی اعجاز رندھاوا اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ظفر معین ناصر نے دستخط کیے ․ اس موقع پر ارشاد رامے نے کہا کہ کلینر پروڈکشن کے بارے میں آگاہی عام کرنے اور تکنیکی سہولیات سے مختلف اداروں کو مستفید کرنے کے لیئے کئی پروگرام شروع کیے جائیں گے ․ جن میں سی این آئی سی کے ماہرین اور پنجاب یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران او رطلباء وطالبات مل کر کام کریں گے ․ انہو ںنے کہا کہ دونوں اداروں کے باہمی اشتراک سے کانفرنسیں اور سیمینارز بھی منعقد کیے جائیں گے ․ ارشاد رامے نے کہا کہ سی این پی سی کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی کی بائیو گیس کے پلانٹ پراجیکٹ کی تکنیک سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :