نان اسٹیٹ ایکٹرز سکیورٹی ترجیحات کوکنٹرول کرنا چاہتے ہیں، جنرل قمرجاوید باجوہ
پاکستان کواسوقت اسٹریٹجک چیلنجزکا سامناہے،نیشنل ایکشن پلان پرپوری طرح عملدرآمد ضروری ہے،سکیورٹی اورمعیشت کا گہرا تعلق ہے،روس اسلحہ کی کمی نہیں کمزوراقتصادی حالات کے باعث ٹوٹا،مدارس میں اصلاحات کا معاملہ بھی اہم ہے،سی پیک سے معاشی ترقی کے دیرپا اثرات مرتب ہوں گے،کراچی میں جلدمعاشی سرگرمیاں تیزی سےبحال ہوں گی،آرمی چیف کا کراچی میں خطاب
ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 اکتوبر 2017 17:44
(جاری ہے)
اخبارمیں ہیڈلائنزدیکھنے کے بعدبزنس اور معیشت کاصفحہ پڑھتاہوں۔ سکیورٹی اور معیشت کا گہراتعلق ہے۔بہترمعیشت اداروں کے استحکام اور قومی صحت کی عکاس ہے۔انہوں نے کہاکہ دودہائیوں سے سکیورٹی ریاست کامرکزی کام بن گیاہے۔
جبکہ پچھلی دودہائیوں سے مختلف عالمی نظریات میں تبدیلی آئی ہے۔مضبوط معیشتوں نے جارحیت کابھی مقابلہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ روس کمزوراقتصادی حالات کے باعث ٹوٹا۔روس کے پاس ہتھیاروں کی کمی نہ تھی بلکہ روس معیشت کمزورہونے سے ٹوٹا۔کویت اقتصادی قوت ہے لیکن کمزورسکیورٹی کے باعث نشانہ بنا۔آج دینامعیشت اور سکیورٹی میں توازن کی جانب گامزن ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ ہم نے قیام امن کیلئے بہت محنت کی ہے۔کراچی میں قیام امن ہماری اولین ترجیح ہے۔کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے جب کراچی رستاہے توپوراپاکستان متاثرہوتاہے۔امیدہے کراچی میں معاشی سرگرمیاں تیزی سے بحال ہوں گی۔دشمن پاکستان کوناکام بناناچاہتاہے ۔دشمن نے کراچی میں خون خراباکرکے عدم استحکام کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کواسوقت اسٹریٹجک چیلنجزکا سامنا ہے۔پائیدارترقی کیلئے امن وامان قائم کرنا ضروری ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ نان اسٹیٹ ایکٹرزسکیورٹی ترجیحات کوکنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔ہماری سکیورٹی ترجیحات کا معاشی مستقبل کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھی اس کی مثال ہے۔ سی پیک سے خطے کی معاشی ترقی میں دیرپا اثرات مرتب ہوں گے۔ ہم نے چینی دوستوں کومکمل سکیورٹی فراہم کی ہے۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ہم دنیاکے غیرمستحکم ترین خطے میں رہ رہے ہیں۔ چاردہائیوں سے مختلف خطرناک چیلنجزسے نمٹ رہے ہیں۔ہم نے ریاستی رٹ کوچیلنج کرنے والے خطرات کوشکست دے دی ہے،پاکستان کی اندرونی سکیورٹی صورتحال بہترہوئی ہے۔مسائل کوخطرہ بننے سے پہلے نمٹنا ہوگا۔نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکی جامع کوششیں ضروری ہیں۔نیشنل ایکشن پلان پرپوری طرح عملدرآمدضروری ہے۔ہمیں مشرقی سرحد پرجارح بھارت اور مغربی سرحد پرغیرمستحکم افغانستان کاسامناہے۔آرمی چیف نے کہاکہ مدارس میں اصلاحات کامعاملہ بھی اہم ہے ۔مدارس میں ایسے اقدامات ہونے چاہئیں کہ طلباء معاشرے کامفیدشہری بنیں۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.