پی ٹی آئی والے ایک گاؤں نہ بناسکے نیا پاکستان کیا بنائیں گے،آصف علی زرداری

عوام کیساتھ مل کر خیبرپختونخوا کو بھی خوشحال بنائینگے ، پختون اپنے آپ کو پاکستان سے جوڑ کر رکھیں،سابق صدر کا مانکی شریف میں کارکنوں سے خطاب

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:11

پی ٹی آئی والے ایک گاؤں نہ بناسکے نیا پاکستان کیا بنائیں گے،آصف علی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ایک گاؤں نہ بناسکے نیا پاکستان کیا بنائیں گے۔ پی ٹی آئی نے تو خیبربینک کو بھی نہ چھوڑا ۔ انھوں نے الزام لگایاکہ سینیٹ کے الیکشن میں نون لیگ اور پی ٹی آئی نے مل کر ووٹ ڈالے ۔ انھوں نے پرویز خٹک کوبھی تنقیدکانشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

نوشہرہ میں وزیراعلی پرویزخٹک کے آبائی حلقہ مانکی شریف میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پرویز خٹک نوشہرہ کا گراؤنڈ نہیں بناسکے نیا پاکستان کیا بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مک مکا کی سیاست کرتی ہے، سینیٹ میں اے این پی اور پی ٹی آئی نے حکومت کو ووٹ دیا، یہ لوگ دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں ان کی ہر چیز میں دکھاوا ہے، انہوں نے خیبر بینک نہیں چھوڑا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پختونوں کو شناخت اس لیے دی کہ کہیں ہمارا دشمن بھارت پختونخوا میں نہ گھسے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کو خطرہ ہے ۔ ہر مشکل اور مصیبت کو ٹھیک کریں گے اور عوام کے ساتھ مل کر خیبرپختونخوا کو بھی خوشحال بنائیں گے ۔ پختون اپنے آپ کو پاکستان سے جوڑ کر رکھیں۔