انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے روایتی کمیٹی کافی نہیں سپریم کورٹ ایکشن لے، وفاق المدارس پاکستان

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2017ء) انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے روایتی کمیٹی کافی نہیں سپریم کورٹ ایکشن لے،جے آئی ٹی تشکیل دے کر مذہبی اورآئینی کرپشن کرنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے،پاک فوج کا ختم نبوت کے حوالے سے عزم قابل تحسین ہے ،عساکر پاکستان ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی طرح نظریاتی اور آئینی حدود کو بھی محفوظ بنانے میں کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا-انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے انتہائی حساس مسئلہ پر محض روایتی کمیٹی بنا دینا اور معاملے کو سردخانے میں ڈال دیناناکافی اور قطعاناقابل برداشت ہے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کری-انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے،جے آئی ٹی تشکیل دی جائے جو پوری قوم کے عقیدے،ایمان اور پاکستان کے آئین پر وار کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچائی-مولانا محمد حنیف جالندھری نے ختم نبوت کے معاملے میں پاک فوج کے عزم کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند اور تاریخی واقعہ قرار دیا اور کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے پاک فوج کا بیان پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی ہی-انہوں نے کہا کہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی طرح نظریاتی اور آئینی حدود کی حفاظت کے لیے بھی فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا اپنا کردار ادا کریں تاکہ آئندہ کوئی ایسی جسارت نہ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :