سانحہ ماڈل ٹائون اوپن سیکرٹ ،قاتل حکمران تاخیری ہتھکنڈے اختیار کررہے ہیں،حکمرانوں کے ایماء پر ان کے وکلاء قانونی دلائل کی آڑ میں عدالتی فیصلوں کی تضحیک کررہے ہیں،ماڈل ٹائون کے مظلوموں کی عدالت عالیہ سے استدعا ہے فیصلہ جلد سنایا جائے،
قانون شہادت کے آرٹیکل 85 اور پنجاب انفارمیشن ایکٹ کے تحت عدالتی رپورٹ عوامی دستاویز ہے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر لقادری کی وکلاء سے گفتگو
بدھ 11 اکتوبر 2017 23:17
(جاری ہے)
اس کے ساتھ ساتھ پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹوانفارمیشن ایکٹ 2013 ء کے سیکشن 13 کے مطابق ایسی معلومات روکی جا سکتی ہیں جن کے اجراء سے قومی دفاع اور سکیورٹی کو خطرات لاحق ہوں، نقص امن کا خطرہ ہو یا بین الاقوامی تعلقات کے متاثر ہونے کا احتمال ہو مگر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں ایسا کچھ نہیں ہے،اس کے باوجود پنجاب حکومت تین سال سے جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ پبلک کرنے سے انکاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے پبلک ہونے سے صرف حکومت میں بیٹھے ہوئے طاقتور قاتلوں کو خطرہ ہے جنہوں نے دن دہاڑے 100 لوگوں کو گولیاں ماریں 14 کو شہید کیا اور یہ سارا ظلم کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے پبلک ہونے سے مظلوموں، مقتولوں کے ورثاء کو انصاف ملنے کی راہ ہموار ہو گی۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ ایک پبلک ڈاکومنٹ ہے اور اسے حاصل کرنا شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء کا آئین کے آرٹیکل 19-A کے تحت تسلیم شدہ بنیادی حق ہے جسے قاتل حکومت نے غصب کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء انصاف کے بنیادی حق کیلئے عدالت کی طرف دیکھ رہے ہیں ،انہیں بلاتاخیر انصاف دیا جائے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکومتی وکلاء نے عدالت کو کمٹمنٹ دی تھی کہ اپیل کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو گی اور وہ اس کا حصہ بنیں گے مگر تاخیری ہتھکنڈے اختیار کیے جارہے ہیں۔ عدالت قاتلوں کو مزید کوئی رعایت نہ دے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.