مسلم لیگ ن کی حکومت غلطی سے نہیں بلکہ جان بوجھ آئین پاکستان میں غیرمسلم قراردئیے گئے قادیانیوں کوفیوردے رہی ہے لیکن پاکستان کے کروڑوں عاشقان مصطفیؐایسی کسی بھی سازش کوناکام بنادیں گے جماعت اسلامی،تحفظ ناموس رسالتؐ کے قوانین میں کسی نقطے کی تبدیلی بھی برداشت نہیں کرے گی
امیرجماعت اسلامی پاکستان سینٹرسراج الحق کی بحریہ ٹائون میں کارکنان سے گفتگو
جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:12
(جاری ہے)
سینٹرسراج الحق نے کہاکہ ظلم کے نظام میں عوام مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں ظلم کے خاتمے کیلئے نوجوان جماعت اسلامی کی جانب تیزی سے متوجہ ہورہے ہیں ہماری ترجیح اس ملک میں اسلامی نظام کا قیام ہے ،ہم نوجوانوں کوقومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے انھیں صوبائی او رقومی الیکشن کے امیداواران کے طورپرعوام کے سامنے پیش کررہے ہیں ،اس گلے سڑے کرپٹ نظام کوتبدیل کرنے کیلئے قوم کوبڑی جدوجہد کرنا ہوگی۔
انھوں نے کہاکہ کارکنان عوامی رابطہ مہم کوتیزترکریں او رعوام کو جماعت اسلامی کا اسلامی پاکستان ،خوشحال پاکستان ایجنڈاپہنچائیں۔انھوں نے کہاکہ کرپٹ مافیا کے خلاف ہماری جدوجہد کے ثمرات ظاہرہونا شروع ہوگئے ہیں کرپشن کا ایک بڑا بت زمین بوس ہوچکا ہے لیکن ہماری کرپشن فر ی پاکستان کسی ایک فرد یا خاندان نہیں بلکہ ہراس کرپٹ اوربدعنوان کے خلاف ہے جس نے پاکستانی عوام کی دولت لوٹ کرباہرمنتقل کی ہے ہم کرپٹ مافیا کے ساتھ ساتھ قرضے لے کرمعاف کروانے والوں کوبھی قانون کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ کارکنان عام انتخابات کی تیاریوں کوتیزترکریں ہم اس ملک میں غربت اورجہالت کے مقابلے میں خوشحالی لاناچاہتے ہیں قوم کرپٹ مافیا پرنظررکھے وہ پارٹیاں بدل کرنئے نئے جھنڈے اٹھا کرپھرمومن اور صالح بن کرعوام کو دھوکہ دینے آجاتے ہیں لیکن ان چوروں کواقتدارکے ایوانوں کی بجائے جیلوں میں بھجوانے کاانتظام کریں تاکہ اسلامی ،خوشحال اور محفوظ پاکستان کی راہ ہموارہوسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ ہائوس پہنچے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیر مقدم کیا
-
رانا ثناء اللہ کے داماد رانا احمد شہریاریوتھ ونگ پنجاب کا قائمقام صدر نامزد
-
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ طلباء و طالبات کو کمپیوٹرسائنس کی کتب تاحال فراہم نہیں کرسکا
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
تیز رفتار ویگو کی دوسری گاڑی کو ہولناک ٹکر، ڈرائیو اور مالک گرفتار
-
عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار 2ایجنٹس کو 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
-
ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کے حوالے نہیں کر سکتے، شرجیل میمن
-
علی امین گنڈاپور نے وفاق پر چڑھائی کی تو قانون حرکت میں آئے گا ،فیصل کریم کنڈی
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.