رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

جمعرات اکتوبر 18:49

رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے سعود آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم میر چاکر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جو غیر قانونی ہتھیاروں کی خریدو فروخت میں ملوث ہے۔

ایک دوسری کارروائی میں سہراب گوٹھ اور سعود آباد کے علاقوں سے 7 ملزمان محمد حمید بھٹی، مقصود حسین خان، کاشف بابر، محمد عادل، علی اکبر اور عبدالواحد کو گرفتار کیا جو کہ منشیات فروشی میں ملوث ہیں جبکہ ایک ڈکیت نذر عباس کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Your Thoughts and Comments