مذہبی جماعتوں کے درمیان ماضی کے مشہور سیاسی اتحاد ایم ایم اے کی طرز پر آئندہ الیکشن کیلئے نیا دینی اتحاد تشکیل دینے پر اتفاق طے پا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات اکتوبر 22:13

مذہبی جماعتوں کے درمیان ماضی کے مشہور سیاسی اتحاد ایم ایم اے کی طرز ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء) مذہبی جماعتوں کے درمیان ماضی کے مشہور سیاسی اتحاد ایم ایم اے کی طرز پر آئندہ الیکشن کیلئے نیا دینی اتحاد تشکیل دینے پر اتفاق طے پا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت ملک کی تمام بڑی دینی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئندہ الیکشن کیلئے دینی جماعتوں کا اتحاد تشکیل دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران مذہبی جماعتوں کے درمیان ماضی کے مشہور سیاسی اتحاد ایم ایم اے کی طرز پر آئندہ الیکشن کیلئے نیا دینی اتحاد تشکیل دینے پر اتفاق طے پا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments